1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

اصلی نبی کی پہچان

مبشر شاہ نے 'سیرت رسول عربی اور مرزا قادیانی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ دسمبر 23, 2016

  1. ‏ دسمبر 23, 2016 #1
    مبشر شاہ

    مبشر شاہ رکن عملہ منتظم اعلی

    اصلی نبی کی پہچان

    وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ﴿٦٤﴾

    اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں

    آیت سے ماخوذ نکات

    1: میرے آقا ﷺ سے قبل جس کو نبوت ملنی تھی مل چکی کیوں کہ ارسلنا ماضی کا صیغہ ہے
    2:دنیا میں جتنے رسول آئے ہر ایک کی اطاعت کا حکم ہے چاہیے قول کی اطاعت ہو یا فعل کی اسی لیے مسلمان اپنے محبوب ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہیں مگر قادیان کے فراڈیہ نبی کی کسی سنت پر بھی اس کی امت عمل نہیں کرتی
    3:نبی کی بارگاہ میں جب بھی کوئی اللہ سے معافی چاہیے اور اللہ کے محبوب ﷺ اس کو معاف کر دیں ان ان کی سفارش کریں تو اللہ بھی معاف کر دیتا ہے ۔ اور یہ حکم قیامت تک کے لیے ہے ۔
  2. ‏ مارچ 6, 2017 #2
    غلام مصطفی

    غلام مصطفی رکن ختم نبوت فورم

    اس آیت میں تو کسی بھی لفظ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ جو خدا تعالیٰ نے اپنے رسول یا نبی بھیجنے تھے وہ بھیج دئے۔ارسلنا سے تو اتنا مراد ہے کہ آپﷺ سے پہلے جتنے بھی انبیاء آئے ان سب کی اطاعت کا حکم خدا تعالیٰ کے اذن کی وجہ سے دیا گیا۔
    چلیں اگر آپ کی منطق مان بھی لی جائے تو ہم جماعت احمدیہ بھی تو نبی پاک ﷺ کو آخری نبی ہی مانتی ہے جیسا کہ تمام بزرگان امت مانتے آئے ہیں۔لیکن دوسری طرف نبی پاک ﷺ خود صحیح مسلم کتاب الفتن میں اپنے بعد ایک نبی اللہ کے آنے کی خوشخبری دیتے ہیں۔
    اسی وجہ سے تو بہت سے بزرگان اور جماعت احمدیہ اس بات کی قائل ہے کہ آپﷺ کے آخری نبی ہونے سے یہ مراد ہے کہ آپ ﷺ پر شریعت مکمل ہوچکی ہے اور آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو کہ نئی شریعت لیکر آئے تاہم ایسا نبی آسکتا ہے جو آپ کی غلامی میں آپ کی ہی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے اور اسلام کی خدمت اور اشاعت کے واسطے تشریف لائے۔
    ۲۔جماعت احمدیہ نبی کریمﷺ کی سنت کی پیروی دل وجان سے کرتی ہے اور آپ ﷺ کو خاتم النبیین مانتی ہے اور آپ کی محبت اور عشق میں غرق ہوجانا اپنا ایمان جانتی ہے۔

    منسلک فائلیں :

اس صفحے کی تشہیر