1. Photo of Milford Sound in New Zealand
  2. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  3. Photo of Milford Sound in New Zealand
  4. Photo of Milford Sound in New Zealand

دروازے کی دستک سے دل کی دستک تک

محمدابوبکرصدیق نے 'متفرق مقالات وتحاریر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ مئی 2, 2015

  1. ‏ مئی 2, 2015 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    دروازے کی دستک سے دل کی دستک تک

    صبح ہی صبح دروازے پر دستک نے موڈ خراب کردیا ۔۔۔ اٹھ کردروازہ کھولا تو گیٹ پر ساتھ والا پڑوسی کھڑا تھا ۔۔
    خیریت؟
    وہ جی تھوڑا سا کام تھا ۔۔۔
    جی حکم کریں ۔۔۔
    میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو اس نے نگاہیں جھکالیں ۔۔۔ مگر وہ آنسو جو نکلنے کے لئے بے تاب تھے وہ کنٹرول نہ کرسکا ۔۔۔ اس نے منہ دوسری طرف پھیر کر اپنی آنکھیں خشک کیں ۔۔۔
    گھبرائیں نہیں ، بولیں کیا بات ہے ۔۔۔
    گھر میں دو دن سے فاقہ ہے ۔۔۔ اگر آپ دو سو روپیہ قرض دے دیں تو جلد لوٹا دوں گا ۔۔۔۔
    میں لرز گیا ۔۔۔ اس کے تین چھوٹے بچے تھے اور ایک تو پچھلے ہفتے ہی پیدا ہوا تھا ۔۔۔۔ ہم جو پورے ملک کے حالات بدلنے کے دعوے اور باتیں کرتے ہیں مگر ہمیں اپنے ساتھ والے پڑوسیوں کی خبر نہیں ہوتی ۔۔۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جس بستی میں کوئی غریب بھوکا سوگیا ۔۔۔۔۔ اس بستی پر سے اللہ کی رحمت اٹھالی جاتی ہے ۔۔۔۔۔
    برائے مہربانی اپنے غریب رشتہ داروں اور قریبی پڑوسیوں کا خیال رکھیے ۔۔۔

اس صفحے کی تشہیر