1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

زرا سوچیئے اس زاویہ سے بھی

غلام نبی قادری نوری سنی نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ اکتوبر 4, 2017

  1. ‏ اکتوبر 4, 2017 #1
    غلام نبی قادری نوری سنی

    غلام نبی قادری نوری سنی رکن ختم نبوت فورم

    21768335_1862005060795396_1598886530705785258_n.jpg [​IMG] ۔۔۔۔۔!!!!
    تحریر و تحقیق ۔۔۔مجاہد ختم نبوت غلام نبی نوری ۔۔۔[​IMG]
    مرزا غلام قادیانی کے دعووں کو اگر عقل و مذہب کے ترازو پر تولا جائے تو ہر دعوی دوسرے دعوے کی تکذیب کرتا نظر آتا ہے کوئی دعوی ایسا نہیں جس کو تسلیم کرلیا جاے تو دوسرا دعوی دامن نہ تھامتا ہو کہ آو میرا انکار کرو۔۔۔۔۔۔
    ان حالات میں یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کہ مرزا قادیانی کیا ہے ؟؟ نبی ہونے کی بات تو ایک خواب پریشان کا مرحلہ ہے ۔ابھی تو یہ سوال معرض بحث ہے کہ وہ صحیح الدماغ آدمی بھی تھے یا نہیں ؟؟؟؟کیونکہ عقل و فکر کی سلامتی کے ساتھ کوئی آدمی بھی اس طرح کے متضاد دعوے ہرگز نہیں کرسکتا ۔۔۔ مرزا صاحب کی دعووں کی گفتگو کا یہ انداز تو چنیا بیگم سے جی بہلانے والوں کا یا پاگل خانے کے قیدیوں کا ہے ۔۔۔۔۔یا پھر کسی ایسے سنسی خیز شاطر کا ہے جس کی آنکھ سے مخلوق کی شرم و حیا کا پانی اتر گیا ہو ۔۔۔۔[​IMG]
    یہی وجہ ہے کہ مرزا کے ان دعووں پر خود ان کے ماننے والے باہم دست و گریباں ہیں ۔ایک جماعت مرزا جی کے دعوی نبوت کو صحیح تسلیم کرتی ہے جبکہ دوسری جماعت انہیں صرف مجدد مانتی ہے نبی تسلیم نہیں کرتی ۔۔۔
    امتوں کے حالات اور انبیاء کی تاریخ میں تو یہ ملتا ہے کہ لوگوں نے پیغمبروں کو بڑھا کر خدا بنا دیا لیکن اس کی مثال نہیں ملتی کہ کوئی پیغمبر سے مجدد بنا دیا گیا ہو [​IMG][​IMG]
    تاریخ کا پہلا حادثہ ہے جو مرزا جی کا اپنی بداندیش امت کی طرف سے پیش آیا جس کے بعد نہ تو یہ کہنے کی حاجت ہے نہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مرزا صاحب نبی تھے یا نہیں [​IMG]
    کھلی ہوئی بات ہے کہ جب ماننے والے ہی دعووں پر متفق نہیں تو دوسروں کے سننے سنانے اور ماننے نہ ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔
    مجھے ان مرزائیوں کے اندرونی جھگڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے گھر کے راز کو گھر کے لوگ ہی بہتر جانتے ہیں ۔۔[​IMG]
    قارئین اکرام اجازت دیں تو دونوں گروہوں سے الگ الگ چند سوالات کرکے اس بحث کو مکمل کرتا ہوں
    سوالات کا مقصد یہ نہیں کہ بحث و مناظرہ کا دروازہ کھولا جائے کیونکہ بحث کا سوال وہاں اٹھتا ہے جہاں درمیان میں عقل و استدلال کا ہاتھ ہو ،ہوا پر پل باندھنے والوں سے کون پاگل ہے جو بحث کرے گا بلکہ مدعا صرف اتنا ہے کہ شائد ان سوالات کے سگنل پر پیچھے پیچھے چلنے والوں کی آنکھیں کھل جائیں اور ہلاکت خیز نتائج سے اپنے آپ کو بچا سکیں ۔۔۔۔
    اب سوالات پڑھیں ۔۔۔۔
    جو گروپ مرزا جی کو ظلی بروزی نبی تسلیم کرتا ہے یعنی مرزائی حضرات ۔۔۔ان سے دریافت طلب یہ امور ہیں۔۔۔۔!
    1۔۔[​IMG] ظلی اور بروزی نبی کی اصطلاح قرآنی ہے یا غیر قرآنی ؟ قرآنی ہے تو قرآن سے اس کا ثبوت پیش کریں اور ان پیغمبروں کا نام پتہ بتائیں جو ظلی اور بروزی نبوت رکھتے تھے ،،؟؟
    2۔۔[​IMG] اور اگر یہ اصطلاح غیر قرآنی ہے تو اس ایجاد کرنے کی شرعی وجہ دلیل کے ساتھ پیش فرمائیں ؟؟
    3۔۔۔[​IMG] قرآن جن پیغمبروں پر ایمان لانے کی ہدایت کرتا ہے وہ اصلی ہیں یا ظلی ؟؟؟اگر اصلی ہیں تو ظلی پر ایمان لانے کا مطالبہ کیوں ؟؟؟؟
    4۔۔[​IMG] رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت و محبت کے فیضان سے امت محمدیہ کے کسی فرد کو نبوت ملی ہوتو اس کا مستند ثبوت پیش کریں
    5۔۔[​IMG] احادیث کی روشنی میں مسیح موعود (آنے والا مسیح ) ماں کے پیٹ سے پیدا ہوگا یا آسمان سے ان کا نزول ہوگا
    اور نزول بھی ہوگا تو قادیان میں یا جامع مسجد دمشق کے مینارے پر ؟؟؟؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب جو گروہ مرزا جی کو نبی ماننے سے انکار کرتا ہے اور انہیں صرف مجدد مانتا ہے یعنی لاہوری فرقہ سے چند سوال ہیں ؟؟؟؟
    1۔۔[​IMG] مرزا جی کو نبی نہ تسلیم کرنے کی معقول وجہ ؟ جبکہ مرزا صاحب کھلے بندوں مدعی نبوت تھے ؟؟
    2۔۔[​IMG] اگر اپنے دعوے نبوت میں مرزا جی جھوٹے تھے تو احادیث کی پیشگوئی کے مطابق وہ دجالون کذابون کے گروہ کے ایک فرد ہوئے یا نہیں ؟؟؟
    3۔۔۔[​IMG] بالفرض نہ بھی انہیں اصطلاحی دجال و کذاب قرار دیا جائے لیکن پھر بھی ان پر یہ شریعی حکم لگے گا کیونکہ انہوں نے جھوٹی نبوت کا دعوی کرکے صریح کفر کا ارتکاب کیا ہے ۔۔
    4۔۔[​IMG]پھر ایک ایسا شخص جو کفر صریح کا مرتکب ہو مجدد ہونا تو بڑی بات ہے کیا شرعا وہ مسلمان کہلانے کا بھی مستحق ہے ؟؟؟ پس پھر کفر صریح کے مرتکب کو مجدد سمجھنا کیا اسلام سے کھلی بغاوت نہین ہے ؟؟؟؟
    جماعتی تعصبات کی سطح سے اوپر اٹھ کر اب سوالوں کا جواب مرزائی قادیانی اور لاہوری جماعت سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے ضمیر سے حاصل کیجیے گا ۔۔۔۔۔ و دیگر مسلمان بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ فقیر کی اس کاوش سے کس حد تک مستفیذ ہوئے لازمی بتائیے گا کمنٹ میں اور اپنی رائے لازم عنایت فرمائیے گا ۔۔۔
    منجانب۔۔آپ کا خادم غلام نبی نوری [​IMG]
    • Winner Winner x 1

اس صفحے کی تشہیر