1. Photo of Milford Sound in New Zealand
  2. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  3. Photo of Milford Sound in New Zealand
  4. Photo of Milford Sound in New Zealand

قادیانی اعتراضات ( اعتراض :خاتم النبیین کا معنی نبیوں پر مہرہے)

محمدابوبکرصدیق نے 'ختم نبوت پر اعتراضات کے جوابات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ ستمبر 15, 2014

  1. ‏ ستمبر 15, 2014 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض :خاتم النبیین کا معنی نبیوں پر مہرہے)
    قادیانی : ’’اﷲ جل شانہ آنحضرت ﷺ کو صاحب خاتم بنایا۔ یعنی آپ ﷺ کو افاضئہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی۔ اسی وجہ سے آپ ﷺ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔ یعنی آپ ﷺ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے۔اور آپ ﷺ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے۔‘‘
    (حقیقت الوحی ص ۹۷ حاشیہ روحانی خزائن ص ۱۰۰ ج۲۲)

    جواب ۱: مرزا قادیانی کا یہ معنی اس کے دجل وکذب کا شاہکار ہے۔ جو قرآن وسنت ‘ قواعد عربیت لغت کے سراسر خلاف ہے۔ قادیانیوں میں غیرت وحمیت نام کی کوئی چیز ہے تو لغت عرب سے ایک مثال بتادیں۔ کہ خاتم النبیین کا معنی آپ کی مہر سے نبی بنتے ہیں۔ کلام عرب سے ایک نظیر ہی پیش کردیں۔ کیا خاتم القوم کا معنی کہ اس کی مہر سے قوم بنتی ہے ؟۔ خاتم اولاد کا معنی اس کی مہر سے اولاد بنتی ہے؟۔ ختم اﷲ علیٰ قلوبھم کا معنی بالکل مہمل ہوں گے۔ غرض جو معنی مرزا قادیانی نے اپنی نبوت کو سیدھا کرنے کی دھن میں کئے ہیں عرب میں ہر گز ہرگز مستعمل نہیں۔ مرزا قادیانی کو وسوسہ شیطان ہوگیا ہے اور بس۔
    لیجئے تفسیر ابن جریر ص ۱۱ ج ۲۲ میں حضرت قتادہ ؓسے خاتم النبیین کی یہ تفسیر منقول ہے:
    ’’ عن قتادہ ؓولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین ای آخرھم۰‘‘

    جواب۲ :مرزا نے حقیقت الوحی ص ۳۹۱ خزائن ص ۴۰۶ ج۲۲ پر لکھا ہے کہ نبوت کا نام پانے کے لئے میں مخصوص کیا گیا ہوں۔ اور چودہ سو سال میں نبی اور کوئی نہیں بنا۔(ملخص) اگر خاتم النبیین کا یہ معنی ہے کہ آپ ﷺ کی مہر سے نبی بنتے ہیں ۔تو کسی کے نبی بننے سے مہر کے ٹوٹنے کا کیوں خطرہ ہے؟۔ بلکہ پھر تو جتنے زیادہ انبیاء ہوں گے اس مہر کا کمال ظاہر ہونا چاہئیے نہ یہ کہ مہر ٹوٹنے کے خطرہ کی وجہ سے صرف ایک مرزا صاحب نبی ہوں اور وہ بھی ظلی۔

اس صفحے کی تشہیر