1. Photo of Milford Sound in New Zealand
  2. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  3. Photo of Milford Sound in New Zealand
  4. Photo of Milford Sound in New Zealand

قادیانی ہیڈ کوارٹر لندن کے سیکورٹی جنرل نے اسلام قبول کر لیا

بنت اسلام نے 'متفرق خبریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ مارچ 1, 2015

  1. ‏ مارچ 1, 2015 #1
    بنت اسلام

    بنت اسلام رکن عملہ ناظم پراجیکٹ ممبر رکن ختم نبوت فورم

    (لاہور) قادیانی ہیڈ کوارٹر لندن کے اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر خالد جمال احمد نے قادیانیت ترک کر کے اسلام قبول کر لیا ہے ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ کے دفتر میں آمدہ اطلاع کے مطابق لندن کے قادیانی ہیڈ کوارٹر پر مامور سیکورٹی آفیسر کے اسسٹنٹ خالد جمال احمد نے طویل مطالعے اور جستجو کے بعد ختم نبوت اکیڈمی فاریسٹ گیٹ لندن میں عالمی مبلغ ختم نبوت مولانا عبد الرحمان یعقوب باوا مد ظلہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتے ہوئے مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات سے براءت کا اعلان کر دیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ خالد جمال نے ٖقادیانی سر براہ مسرور احمد کے نام حسب ذیل خط بھی تحریر کیا ہےـ
    مرزا مسرو احمد صاحب !
    مجھے اجازت دیں کہ میں اپنا تعارف کرا سکوں ـ میرا نام خالد جمال احمد ہے- میں داؤد جمال احمد کا بیٹا اور حافظ جمال احمد کا پوتا ہوں جو کی ماریشس کے پہلے (قادیانی) مبلغ تھےـ میں بہت عرصے سے بے سکونی محسوس کرتا آیا ہوں ، بعض اوقات مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے اوپر بہت زیادہ بوجھ ہے پڑا ہوا ہےـ جس کی وجہ سے میرا ہلنا جلنا بھی مشکل ہوتا، مجھے یوں محسوس ہوتا کہ جیسے کوئی میری آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے سانس لینا بھی محال ہوتا تھاـ اب میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ سب میرے غلط عقیدے پر ایمان کی وجہ سے ہو رہا تھا ـ
    مرزا غلام احمد نے لکھا کہ ہر احمدی کو کو اس کی کتابیں تین دفعہ پڑھنی چاہئیں تب اس کا ایمان پختہ ہو گاـ جب میں نے اس کی کتاب "روحانی خزائن" پہلی دفعہ پڑھنی شروع کی تو میں حیراں رہ گیا کہ یہ کیسی غلط کتابیں ہیں ـمیں چند حوالہ جات دے رہا ہوں تم خود غور کر لو کہ یہ کیسا گند ہےـ
    روحانی خزائن جلد ۵ـصفحہ ۵۴۷ تا ۵۴۸
    روحانی خزائن جلد ۱۱ـصفحہ۳۲۹ تا ۳۳۰
    روحانی خزائن جلد۱۴ـ صفحہ ۱۴تا ۵۳
    روحانی خزائن جلد۱۹ـ صفحہ۵
    میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مرزا غلام احمد ایک دغا باز ہونے کے علاوہ کچھ بھی نہ تھا اور وہ بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا تھا ـ وہ ایک دریدہ دہن شخص تھا ـ اس نے اپنی کتابوں مین بہت سے لوگوں پر لعنت بھیجی ہے مرزا غلام احمد پیغمبر تھا نہ مہدی اور نہ ہی ظلی نبی اور مسیح موعود تھاـ مرزا قادیانی ایک شاطر اور فاتر العقل ، بہت ہی عیار انسان تھاـ
    مرزا مسرور احمد تم نے دنیا اور جماعت احمدیہ کے سامنے مہدی علی چوہدری کی موت کے متعلق جھوٹ بولا ہےـ وہ اس لیے نہیں قتل ہوا کہ وہ احمدی تھا بلکہ اس کے قتل کے کچھ اور محرکات تھے کہ جن سے تم بخوبی باخبر ہوـ

    میں جماعت احمدیہ میں زندگی گزارنے کے بعد یہ خط تمہیں نصیحت کےلیے لکھ رہا ہوں ـ مین جماعت احمدیہ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر رہا ہوں اور اب مسلمان ہوتا ہوں ـ میں پیدائشی احمدی تھا اور میں نے جماعت کےلیے بہت کچھ کیا لیکن میں نے مرزا غلام احمد کی کتابیں پڑھنے کے بعد ہدایت پانے کےلئے دعائیں کیں ـ اب مجھے سیدھا راستہ دکھائی دیا ہے ،صراط مستقیمـ اب میں ماشاٰاللہ مسلمان ہوں ـ

    خالد جمال احمد، لندن ممبر شپ نمبر ۲۷۵۲۸

    ۲۸ دسمبر ۲۰۱۴​
    • Like Like x 1

اس صفحے کی تشہیر