1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

مجاہدین ختم نبوت کے نام کھلا خط

عبیداللہ لطیف نے 'دعوتی سیکشن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ اگست 3, 2017

  1. ‏ اگست 3, 2017 #1
    عبیداللہ لطیف

    عبیداللہ لطیف رکن ختم نبوت فورم

    مجاہدین ختم نبوت ! السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ !

    بعد از آداب و تسلیمات عرض ہے کہ
    فضیلة الشیخ مفتی محمد شفیع رح نے اک کتاب لکھی ، قادیانیت کے خلاف . لہجہ کچھ کاٹ لیے ہوۓ تھے ، اور مفتی صاحب کی کاٹ بھی کیا ہو گی ، اور تھذیب سے کیا ہی دور ہو گی ؟ - لیکن ایک قادیانی کا ان کو خط آ گیا کہ حضرت میں تو قادیانیت کے بارے میں تذبذب میں تھا لیکن آپ کی زبان نے مجھے اپنے عقائد میں پختہ کر دیا ، کہ جہاں دلیل نہ ہو وہاں دشنام ہوتا ہے ، مفتی صاحب کا اس ایک خط سے اسلوب ہی بدل گیا فرماتے ہیں " پھر تمام عمر اگر کبھی تنقید بھی کرنا پڑی تو تنقیص نہ کی" اور عمر بھر پھر کسی مخالف سے یوں خطاب نہ کیا -
    مولانا ثنا اللہ امرتسری رح نے مرزا غلام احمد قادیانی کے بارے میں چھتیس کتب لکھیں ، اس سے مناظرے کیے ، تنگ آ کر مرزا صاحب نے وہ مشھور اشتہار شائع کیا جس میں جھوٹے کی پہلے اور عبرت ناک موت کی دعا کی ..اور برس ہا برس پہلے مولانا سے دنیا سے عبرت ناک طور پر وفات پائی - ان مولانا امرتسری نے اپنی کسی کتاب میں ، کسی خطاب میں مرزا کو "مرزا صاحب " کے بنا خطاب نہ کیا ۔
    تو کیا یہ بزرگ دین اسلام کو پھیلانے میں مخلص نہ تھے یقیناً مخلص تھے نہ صرف ہم سے زیادہ مخلص تھے بلکہ ان کی دعوت سے سے ہزاروں لوگ مسلمان ہوئے تو کیا وجہ ہے کہ آج اس دعوت دین کے معاملے میں یہ اسلوب کیوں نہیں اپناتے بد تہذیبی پر کیوں اتر آتے ہیں کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کے اس جذباتی رویے کی وجہ سے کتنے لوگ جو اسلام کے قریب آنا چاہتے ہیں مزید دور ہو گئے ہوں گے اس لیے میری آپ بھائیوں سے گذارش ہے کہ اپنے رویے کو نرم رکھیں اور بد تہذیبی اور بد تمیزی سے پرہیز کریں اور مخالف کی تذلیل کرنے کی بجائے احسن طریقے سے سمجھائیں اگر آپ سچے دل سے کسی کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں ہو سکتا ہے آپ کے اچھے رویے کے ساتھ کہے گئے آپ کے چند الفاظ کسی کو تحقیق کی چ
    طرف آمادہ کر دیں اور وہ جہنم کا ایندھن بننے سے بچ جائے ۔
    اے میرے واجب الاحترام مجاہدین ختم نبوت امید ہے کہ آپ میری ان گذارشات پر ضرور توجہ کریں گے
    آپکا خیراندیش
    خادم مجاہدین ختم نبوت
    عبیداللہ لطیف

اس صفحے کی تشہیر