1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

مرزا قادیانی کا ایک جھوٹ اور دابۃ الارض کے متعلق قادیاتیت دھوکہ

اسامہ نے 'سیرت رسول عربی اور مرزا قادیانی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ دسمبر 23, 2018

  1. ‏ دسمبر 23, 2018 #1
    اسامہ

    اسامہ رکن ختم نبوت فورم

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    مرزا قادیانی کا ایک جھوٹ

    مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ
    یہ بھی یاد رہے کہ قرآن شریف میں بلکہ تورات کے بعد صحیفوں میں بھی یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی انجیل میں یہ خبر دی ہے (کشتی نوح صفحہ 5 خزائن جلد 19 صفحہ 5 )
    Screenshot_20181223-003803_Xodo Docs.jpg یہ مرزا قادیانی کا جھوٹ ہے قرآن مجید انجیل اور توریت میں مسیح موعود کے وقت طاعون کا ذکر نہیں۔ حاشیہ میں قادیانیوں نے جو بائبل کے حوالے دیے ہیں وہ بھی قادیانیوں کا دجل ہے بائبل میں مسیحموعود کے وقت طاعون کا ذکر نہیں۔ یاد رہے حوالہ وہ مانگنا ہے جس میں لکھا ہو مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔
    دابۃالارض والا دھوکا

    جب قادیانیوں کے سامنے مرزا قادیانی کا یہ جھوٹ رکھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ قرآن میں ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔ اور دلیل کے طور پر قرآن مجید سے سورة نمل آیت 82 پیش کرتے ہیں
    وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَیۡہِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَہُمۡ دَآبَّۃً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُکَلِّمُہُمۡ ۙ اَنَّ النَّاسَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾

    اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان لوگوں پر آپہنچے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔ ( ٣٦ )
    قادیانیوں کی تحریف
    یہ آیت پیش کر کے قادیانی یہ کہتے ہیں کے مرزا قادیانی نے کتاب نزول مسیح میں دابتہ الارض سے مراد طاعون لیا ہے اور کہتے ہیں کہ دابۃ الارض سے مراد چوہا ہے جو زمین میں سے نکلے گا اور تُکَلِّمُہُمۡ کا مطلب ہے ان کو کاٹے گا ۔
    جواب نمبر 1
    ہم قادیانیوں سے کہتے ہیں کہ اپنی اس تفسیر پر چودہ سو سال میں سے کسی ایک مفسر کا قول پیش کروں جس نے دابۃ الارض سے مراد طاعون لیا ہو۔ کیوں کہ قادیانیوں کا یہ اصول ہے کہ
    سچ کی یہی نشانی ہے کہ اس کی کوئی نظیر بھی ہوتی ہے اور جھوٹ کی یہ نشانی ہے کہ اس کی کوئی نظیر نہیں ہوتی ( خزائن جلد 17 صفحہ 95 )
    Screenshot_20181223-010408_Xodo Docs.jpg
    اور ہم دعویٰ کے ساتھ کہتے ہیں کہ قادیانی 14سو سال میں سے کسی ایک مفسر کا قول بھی پیش نہیں کر سکتے جس نے دابۃالارض سے طاعون مراد لیا ہو ۔
    جواب نمبر 2
    اگر بالفرض تمہاری یہ من گھڑت تفسیر مان بھی لی جائے تو اس میں یہ کہاں لکھا ہے کہ یہ طاعون مسیح موعود کے وقت میں پڑے گی۔
    جواب نمبر 3
    خود مرزا قادیانی نے اس آیت کی تفسیر بیان کی ہے چنانچہ وہ اپنی کتاب ازالہ اوہام حصہ 2 صفحہ 209 پر لکھتا ہے
    جب ایسے دن آئیں گے جو کفار پر عذاب نازل ہو اور ان کا وقت مقرر قریب آ جائے گا تو ہم گروہ دابۃ الارض کا زمین سے نکالیں گے وہ گروہ متکلمین کا ہوگا جو اسلام کی حمایت میں تمام ادیان باطلہ پر حملہ کرے گا یعنی وہ علماء ظاہر ہوں گے جو جن کو علم الکلام اور فلسفہ میں یدطولی ہوگا ( خزائن جلد 3 صفحہ 270)
    Screenshot_20181223-011506_Xodo Docs.jpg
    اس جگہ مرزا قادیانی نے دابۃ الارض سے مراد متکلمین اور علماء کو لیا ہے۔

    ایک اہم بات

    اگر قادیانی مرزا قادیانی کی کی ہوئی کوئی اور تفسیر اس آیت پر پیش کریں جس میں مرزا قادیانی نے دابۃ الارض سے مراد طاعون کو لیا ہے مثلاً نزول مسیح خزائن جلد 18 صفحہ 416 تا 418 کی عبادت تو آپ مرزا قادیانی کی ست بچن صفحہ 31 کی عبارت پیش کریں جس میں مرزا قادیانی کہتا ہے
    جاھل پاگل مجنون اور منافق کے کلام میں تضاد ہوتا ہے ( ست بچن صفحہ 31 خزائن جلد10 صفحہ 143 )

    Screenshot_20181223-012321_Xodo Docs.jpg
    اور کہیں کہ اس سے ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی
    جاھل پاگل مجنون اور منافق تھا۔

    اللہ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے
    آخری تدوین : ‏ دسمبر 23, 2018

اس صفحے کی تشہیر