1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ

    تحفظ ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت پر دنیا کی مایہ ناز کتب پرٹائپنگ ، سکینگ ، پیسٹنگ کا کام جاری ہے۔آپ بھی اس علمی کام میں حصہ لیں

    ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ
  3. ہمارا وٹس ایپ نمبر whatsapp no +923247448814
  4. [IMG]
  5. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

میعار نبوت نمبر 25:انبیاء کرام اخلاق میں کامل ہوتےہیں ۔

ام ضیغم شاہ نے 'منہاج نبوت اور مرزا قادیانی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ مارچ 31, 2015

  1. ‏ مارچ 31, 2015 #1
    ام ضیغم شاہ

    ام ضیغم شاہ رکن عملہ منتظم اعلی ناظم پراجیکٹ ممبر مہمان رکن ختم نبوت فورم

    انبیاء کرام اخلاق میں کامل ہوتےہیں ۔

    حضرات انبیا ء کرام ّ اخلاق میں کامل ہوتے ہیں ۔ اخلاق کسی بھی شخصیت کے کردار کا آئینہ ہوتے ہیں۔
    آنحضرت ﷺ کے اخلاق عالیہ کی خود اللہ تعالیٰ جل شانہ نے گواہی دی ہے ۔ وانک لعلیٰ خلق عظیم۔(القلم4)
    ترجمہ: بے شک آپ ﷺ عظیم اخلاق کے مالک ہیں۔
    اچھے اخلاق کی متعدد قسمیں ہیں مثلا صبر وتحمل ،شریں زبانی ،زہد،قناعت،شجاعت ،سخاوت، ذوق عبادت، حسن معاشرت وغیرہ۔
    اچھے اخلاق والا شخص کسی سے نازیبا گفتگونہیں کرتا ، فحش الفاظ استعمال نہیں کرتا۔ غصہ میں آکر گالیاں نہیں دیتا ، مخالفین کو برے القابات سے نہیں پکارتا اس لیے کہ یہ تمام امور اخلاق کے خلاف ہیں۔
    مرزا قادیانی پر ہمارا لزام یہ ہے کہ
    1۔ وہ نازیبا گفتگو کرتا تھا۔
    2۔ فحش گوئی کا عادی تھا ۔
    3۔غصہ میں آکر مخالفین کو گالیاں دیتا تھا۔
    4۔ مخالفین کو برے القابات سے نوازتا تھا۔
    اگر یقین نہ آۓ تو درج ذیل حوالہ جات کے مطالعہ کے بعد میعار نمبر 29کی بحث بھی بغور پڑھیں۔
    واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل۔

    مرزا قادیانی کی غیر اخلاقی تحریروں کے چند نمونے :

    1۔جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی تو کیا اس دن یہ احمق مخالف جیتے ہی رہیں گے اور کیا اس دن یہ تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکرے ٹکڑے نہیں ہوجائیں گے؟ ان بے وقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ باقی نہیں رہے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جاۓ گی اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سورؤں کی طرح کردیں گے۔
    ( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص337)
    2۔دنیا میں سب جانداروں سے زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہے مگر خنزیر سے زیادہ پلید وہ لوگ ہیں جو اپنے نفسانی جوش کے لیے حق اور دیانت کی گواہی کو چھپاتے ہیں اے مردار خور مولویو اورگندی روحو!تم پر افسوس کہ تم نے میری عداوت کے لیے اسلام کی سچی گواہی کو چھپایا ۔ اے اندھیرے کے کیڑو!
    ( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص305)
    3۔ اس پیش گوئی کی تکذیب میں پادریوں نے جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ عبدالحق اور عبدالجبار غزنویاں وغیرہ مخالف مولویوں میں بھی نجاست کھائی۔
    ( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص329)
    4۔ خاص کر رئیس الدجالین عبدالحق غزنوی اور اس کا تمام گروہ علیہم تعالی لعن اللہ الف الف مرۃ ( ان پر خدائی لعنت کے دس جوتے برسیں ) اے پلید دجال ! پیشگوئی تو پوری ہوگئی لیکن تعجب کے غبار نے تجھ کو اندھا کر دیا ۔
    ( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص330)
    5۔دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیر ہوگئے اور ان کی عورتیں کتییوں سے بڑھ کر ہیں ۔
    (نجم الھدیٰ روحانی خزائن جلد14ص53)
    6۔اب جو شخص ۔۔۔۔۔زبان درازی سے باز نہیں آۓ گا اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاۓ گا ک اس کو ولدالحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ۔
    (انوار اسلام روحانی خزائن جلد9ص31)
    7۔ آریوں کا پر میشر ( خدا) ناف سے دس انگلی نیچے ہے ۔
    ( چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23ص114)
    آخری تدوین : ‏ مارچ 31, 2015
    • Like Like x 2
    • Winner Winner x 1
  2. ‏ فروری 20, 2016 #2
    • Like Like x 2
  3. ‏ فروری 20, 2016 #3
    شفیق احمد

    شفیق احمد رکن ختم نبوت فورم

    کتنے دکھ اور کرب کی بات ہے کہ اللہ کی پکڑ سے بے خوف قادیانی مذکورہ بالا مرزا قادیانی کی انتہائی لچر، فضول اور فحش زبان کا دفاع اخلاق کے بلند ترین مقام پر فائز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بداخلاقی کے الزام کی صورت میں کرتے ہیں۔ یقین کریں کہ تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی اتنے بڑے گستاخ رسول نہیں جتنے یہ مادر پدر آزاد قادیانی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی مغرب میں عزت و توقیر اور پزیرائی ان کی پاک ہستیوں پر کیچر اجهالنے کا انعام ہے۔
    • Like Like x 2

اس صفحے کی تشہیر