1. Photo of Milford Sound in New Zealand
  2. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  3. Photo of Milford Sound in New Zealand
  4. Photo of Milford Sound in New Zealand

نعت رسول اکرم از۔۔ عثمان غنی آسؔی

عثمان غنی آسؔی نے 'ختم نبوت فورم کے استعمال کا طریقہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ جنوری 16, 2018

  1. ‏ جنوری 16, 2018 #1
    عثمان غنی آسؔی

    عثمان غنی آسؔی رکن ختم نبوت فورم

    یا رسول اللہ رب کی ہر عطا تیرے لئے
    چاند کی قِندیل سورج کا دِیا تیرے لئے

    تیری جانب خانۂ کعبہ جھکا تیرے لئے
    خانۂ کعبہ تِرا قبلہ ہوا تیرے لئے

    اک اِشارہ پا گیا سورج پھرا الٹے قدم
    آسماں پر چاند دو ٹکڑے ہوا تیرے لئے

    عظمتِ شانِ رسالت کا ہوا جس دم سوال
    کنکروں نے دی شہادت با خدا تیرے لئے

    آسماں سے رحمتوں کی بارشوں کا یہ نزول
    یا رسولِ مجتبیٰ رب نے کیا تیرے لئے

    جس کے در سے لوٹ کر خالی نہ آیا کوئی بھی
    وہ سخی تو ہے شہا جود و سخا تیرے لئے

    حشر میں جس کے تلے سب انبیا ہوں گے جمع
    وہ لواءُالحمد ہے خیرالوریٰ تیرے لئے

    بس یہی کہہ کر اے آسؔی روک لے اپنا قلم
    رب کی ہر تخلیق ہے یا مصطفٰی تیرے لئے

اس صفحے کی تشہیر