1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

وٹس ایپ مناظرہ کی مختصر روئداد بعنوان مرزا کا خدائی دعوی

ضیاء رسول امینی نے 'احمدی دوستو! تمہیں اسلام بلاتا ہے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ جولائی 11, 2016

  1. ‏ جولائی 11, 2016 #1
    ضیاء رسول امینی

    ضیاء رسول امینی منتظم اعلیٰ رکن عملہ ناظم پراجیکٹ ممبر رکن ختم نبوت فورم

    آج مورخہ 11 جولائی 2016 کو وٹس ایپ پر استاد محترم سید مبشر رضا شاہ صاحب کا مناظرہ ہوا قادیانی مربی ڈاکٹر یحیٰ سے جس کا مختصر احوال پیش خدمت ہے
    موضوع مناظرہ تھا مرزا قادیانی کا خدائی دعوی۔ شرائط طے ہونے کے بعد جب بات شروع ہوئی تو شروع میں ہی قادیانیوں نے اپنے ہتھکنڈے شروع کردئیے اور موضوع کو ایک سے دو موضوعات میں تبدیل کردیا پہلا حصہ یہ ظاہر کیا کہ جماعت قادیانیہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھتی ہے یا نہیں اور دوسرا حصہ مرزا کا خدائی دعوی، جب شاہ صاحب نے کہا کہ پہلے اور دوسرے حصے کا کیا چکر ہے؟ ہمارا تو اس پر کوئی جھگڑا ہی نہیں کہ جماعت قادیانیہ اللہ پاک کو وحدہ لاشریک مانتی ہے یا نہیں؟ اس پر تو جھگڑا ہی نہیں جھگڑا مرزا قادیانی پر ہے کہ اس نے دعوی خدائی کیا یا نہیں، تو یہ ایک موضوع طے کرکے دوسرا کہاں سے شامل کردیا؟ اس پر ڈاکٹر یحیٰ نے کہا کہ جی اس کا مطلب ہے آپ مان گئے ہیں کہ جماعت ایمدیہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت کو تسلیم کرتی ہے یعنی مناظرہ کا پہلا حصہ آپ نے مان لیا تسلیم کرلیا اقرار کرلیا بلا بلا بلا، مقصد صرف یہ تھا کہ لوگوں کو یہ ظاہر کیا جائے کہ دیکھو جی مولوی ایسے ہی الزام لگاتے ہیں جب مناظرہ ہوا تو مبشر شاہ نے فورا ہی مان لیا کہ یہ من گھڑت الزام ہے ہمارا اس پر کوئی اختلاف نہیں، یہ چالاکی تھی انکی، اب کوئی مرزائی کہہ دے کہ مرزا قادیانی کے باپ کا نام غلام مرتضٰی تھا یا نہیں تھا یہ پہلا موضوع ہے اور مسلمان کہہ دے کہ جی ہمارا تو اس پر اختلاف ہی نہیں یہ تو ہم بھی مانتے ہیں کہ اسکے باپ کا نام یہی تھا تو اس پر مرزائی شور مچا دیں گے کہ دیکھو مولوی مان گیا مولوی مان گیا :v مطلب انہوں نے ڈرامہ رچایا کہ بعد میں کہہ دیں گے کہ ایک حصہ موضوع کا مولوی نے خود ہی مان لیا کہ غلط الزام ہے اور ہم شور مچا دیں گے جی مولوی کو ہرا دیا،
    خیر جب مناظرہ اصل مضوع پر شروع ہوا تو شاہ صاحب نے جتنے بھی حوالے پیش کیے مرزا قادیانی کے خدائی دعووں کے متعلق کسی ایک کا بھی کوئی جواب نہیں دیا
    مرزا قادیانی نے کہا کہ اس نے زمین آسمان پیدا کیے ، اسکا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ یہ کشف تھا
    پھر اسی میں مرزا نے کہا لاادری کہ مجھے نہیں پتہ کشف میں کیا ہوا تھا، جبکہ دوسری طرف کہتا ہے میں نے کشف میں دیکھا یہ سب، تو یا تو یہ مان لو کہ کشف والا جھوٹ تھا یا یہ مان لو کہ اس نے جو کہا لا ادری مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، یہ بات جھوٹ ہے، اس کا کوئی جواب نہیں دیا ، بس جی کشف تھا :v
    مرزا قادیانی نے کہا کہ اسے کن فیکون کی صفت دی گئی ہے، جبکہ یہ خدائی صفت ہے، اس کا کوئی جواب نہیں دیا
    پھر مرزا نے کہا مجھے مارنے اور زندہ کرنے کی طاقت دی گئی، جواب کوئی نہیں
    مرزا قادیانی نے کہا میرے خدا نے کہا ہے انت منی انا منک ، تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ، اس کا کوئی جواب نہیں دیا،
    پھر اس نے مرزا کے دفاع میں ایک حوالہ پیش کیا جس میں تھا مانعنی، تو شاہ صاحب نے پوچھا نعنی مضارع ہے اور اس سے پہلے ما ہے تو بتاو فعل مضارع سے پہلے ما نافیہ آسکتا ہے کیا؟ مرزائی فلاسفر کی جانے بلا یہ ما نافیہ کیا ہوتا ہے، صم بکم عمی
    پھر مربی نے دو احادیث پیش جب مطالبہ کیا کہ ان احادیث کا اصل سکین پیش کرو تو مناظرہ ختم ہونے تک کوئی سکین نہیں
    ان سب مرزا کے خدائی دعووں کے پورے مناظرے میں صرف دو ہی جواب دئیے گئے اور وہ جواب کیا تھے؟،جی یہ استعارہ تھا جی یہ کشف تھا، اور اسکی تعبیر کی جائے گی جب پوچھا گیا کہ تعبیر تو خواب کی ہوتی ہے کشف کی کب سے تعبیر کرنی شروع کردی؟ جواب کوئی نہیں اور جب پوچھا گیا کہ استعارہ کی تعریف کرو، جواب کوئی نہیں ابھی شاہ صاحب ان سوالات کا جواب طلب کر رہے تھے کہ ان کو گروپ سے ریموو کردیا​

اس صفحے کی تشہیر