1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

کذبات مرزا "مصنف مولانا ابوعبیدہؒ"

محمدابوبکرصدیق نے 'کذبات مرزا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ جولائی 19, 2015

لڑی کی کیفیت :
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. ‏ جولائی 19, 2015 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    تعارف
    ہمارے محترم بزرگ جناب ابوعبیدہ نظام الدین بی۔اے، مبلغ اسلام نے مرزاقادیانی کے جھوٹوں کو جمع کرنے کا کام شروع کیا۔ اس رسالہ میں آپ نے چون جھوٹ جمع کئے۔ دوسری کتاب برق آسمانی میں دو سودو جھوٹ جمع کئے۔ یہ کل دو سوچھپن جھوٹ ہوئے۔ مصنف مرحوم، مرزاملعون کے چھ صد جھوٹ جمع کر چکے تھے۔ باقی نہ مل سکے۔ (مرتب)
    کذبات مرزا

    تمہید حضرات میں نے کئی ماہ ہوئے ایک ٹریکٹ میں اعلان کیا تھا کہ عنقریب مرزاغلام احمد قادیانی کی صریح کذب بیانیوں (سفید جھوٹوں) کی ایک طویل فہرست شائع کروں گا۔ مگر کثرت مشاغل کے باعث آج تک اس کی اشاعت سے قاصر رہا۔ اب بھی ایک سکول ماسٹر کے لئے فرصت کہاں ہوسکتی ہے۔ کیونکہ سالانہ امتحان قریب ہے۔ مگر احباب کے تقاضائے اور بے شمار متلاشیان حق کے پیہم اصرار کی وجہ سے عدیم الفرصتی کے باوجود اکاذیب مرزاقادیانی بہت جلدی شائع کرنے پڑے۔ میرا روئے سخن اس ٹریکٹ میں احمدی حضرات (لاہوری+قادیانی) سے زیادہ ہوگا۔ کیونکہ تجربہ کی بناء پر معلوم ہوا ہے کہ ان میں کی اکثر سعید روحیں صحیح استدلال کو دیکھ سن کر دوبارہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے میں عار نہیں سمجھتیں۔ چنانچہ اخباری دنیا سے واقفیت رکھنے والے حضرات پر خوب عیاں ہے۔ نیز مولانا لال حسین اخترؒ مصنف ’’ترک مرزائیت‘‘ اس پر ایک زبردست دلیل ہیں۔
    بہرحال اس مضمون کی اشاعت سے امید قوی ہے کہ اگر کوئی صاحب خالی الذہن ہوکر خلوص نیت سے مطالعہ کرے گا تو ضرور مرزاقادیانی سے قطع تعلق کر کے دوبارہ سرکار مدینہﷺ کے جھنڈے تلے پناہ لے گا۔ مرزاقادیانی کے دعاوی بہت سے ہیں۔ ان میں سے مشہور ترین نبی، مسیح موعود، مجدد، مہدی ہونے کے ہیں۔ میرا اور تمام اہل اسلام کا عقیدہ ہے وہ نبی وغیرہ تو کیا ہوتے وہ ایک سیدھے سادھے مسلمان بلکہ سچ کہوں تو ایک سچے انسان بھی نہ تھے۔ آخر عیسائیوں، یہودیوں، پارسیوں اور ہندوؤں وغیرہ میں بھی باوجود ان کے کفر کے بہت سے ایسے انسان آپ کو ملیں گے جنہوں نے عمر بھر کبھی جھوٹ نہیں بولا ہوگا۔ خاص کر وہ جھوٹ جو دوسرے انسانوں کو دھوکہ دینے والا ہو۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ قطع نظر شرعی مذہب کے جھوٹ بولنا ایک اخلاقی گناہ ہے۔ ’’لعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘ (جھوٹوں پر خدا کی لعنت) فیصلہ خدائی ہے۔ لیکن اتمام حجت کے طور پر جھوٹ اور جھوٹے کے متعلق خود مرزاقادیانی کے اقوال ملاحظہ کیجئے۔ شاید جبھی جھوٹ کی مذمت سمجھ میں آسکے۔
  2. ‏ جولائی 19, 2015 #2
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 1)

    ۱… ’’جب ایک بات میں کوئی جھوٹا ثابت ہو جائے تو پھر دوسری باتوں میں بھی اس پر کوئی اعتبار نہیں رہتا۔‘‘
    (چشمہ معرفت ص۲۲۲، خزائن ج۲۳ ص۲۳۱)
  3. ‏ جولائی 19, 2015 #3
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 2)

    ۲… ’’ظاہر ہے کہ ایک دل سے دو متناقض باتیں نہیں نکل سکتیں۔ کیونکہ ایسے طریق سے یا تو انسان پاگل کہلاتا ہے یا منافق۔‘‘
    (ست بچن ص۳۱، خزائن ج۱۰ ص۱۴۳)
  4. ‏ جولائی 19, 2015 #4
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 3)

    ۳… ’’جیسا کہ بت پوجنا شرک ہے، جھوٹ بولنا بھی شرک ہے۔ ان دونوں باتوں میں کچھ فرق نہیں۔‘‘
    (ملحض الحکم ۱۱؍صفر ۱۳۲۳ھ ج۹ نمبر۱۳ ص۵، مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۵ء)
  5. ‏ جولائی 19, 2015 #5
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 4)

    ۴… ’’جھوٹ بولنے سے بدتر دنیا میں کوئی کام نہیں۔‘‘
    (تتمہ حقیقت الوحی ص۲۶، خزائن ج۲۲ ص۲۵۹)
  6. ‏ جولائی 19, 2015 #6
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 5)

    ۵… ’’غلط بیانی اور بہتان طرازی نہایت ہی شریر اور بدذات آدمیوں کا کام ہے۔‘‘
    (آریہ دھرم ص۱۱، خزائن ج۱۰ ص۱۳)
    اب ذیل میں مرزاقادیانی کے صریح جھوٹوں کی ایک طویل فہرست درج کرتا ہوں تاکہ مرزاقادیانی کو ان کے اسلام اور مجددیت ونبوت کی بحث سے پہلے انسانیت اور اخلاق کی کسوٹی پر پرکھ کر دیکھا جائے کہ آیا وہ اس قابل انسان تھے کہ ان کی بات یا دعویٰ کو سنا بھی جائے۔

    مرزے کے جھوٹ پڑھنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں
  7. ‏ جولائی 19, 2015 #7
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۱… قرآن میں آیت پر جھوٹ)

    ’’میرے وقت میں فرشتوں اور شیاطین کا آخری جنگ ہے اور خدا اس وقت وہ نشان دکھائے گا جو اس نے کبھی دکھائے نہیں گویا خدا زمین پر اتر آیا۔ جیسا کہ فرماتا ہے: ’’یوم یأتی ربک فی ظلل من الغمام‘‘ یعنی اس دن بادلوں میں تیرا خدا آئے گا۔‘‘
    (حقیقت الوحی ص۱۵۴، خزائن ج۲۲ ص۱۵۸)
    ابوعبیدہ: یہ محض خدا پر افتراء ہے۔ بہتان ہے۔ قرآن شریف میں یہ کوئی آیت نہیں ہے۔
  8. ‏ جولائی 19, 2015 #8
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲… نحو نہ آنے کی وجہ سے قرآن پر بہتان)

    ’’اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ خدا بعض جگہ انسانی گریمر یعنی صرف ونحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیریں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ ’’ان ہذان لسحران‘‘ انسانی نحو کی رو سے ’’ان ہذین‘‘ چاہئے۔‘‘
    (حقیقت الوحی ص۳۰۴ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۳۱۷)
    ابوعبیدہ: جناب عالی صریح جھوٹ ہے۔ قرآن شریف میں کوئی ایسی غلطی نہیں۔ آپ کو نحو آتی نہیں ورنہ یہ بہتان نہ باندھتے۔
  9. ‏ جولائی 19, 2015 #9
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳… قرآن مرزے کے منہ کی باتیں)

    ’’قرآن شریف خدا کا کلام اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
    (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
    ابوعبیدہ: جھوٹ ظاہر ہے خدا کی کلام مرزاقادیانی کے منہ کی باتیں کیسے ہوسکتی ہیں؟ ہاں جو قادیانی مرزاقادیانی کے الہام یا کشف ’’وراتینی فی المنام عین اﷲ‘‘ یعنی میں (مرزاقادیانی) نے خواب میں اپنے کو خدا دیکھا۔ ’’وتیقنت اننی ہو‘‘ اور میں نے یقین کیا میں وہی ہوں۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص ایضاً) کو صحیح مانتے ہوں ان کے نزدیک یہ جھوٹ نہ ہو تو ممکن ہے۔
  10. ‏ جولائی 19, 2015 #10
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴… جہاں بھی توفی ہے وہاں معنی موت ہیں)

    ’’قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے۔ ان تمام مقامات میں توفی کے معنی موت ہی لئے گئے ہیں۔‘‘
    (ازالہ اوہام ص۲۴۷، خزائن ج۳ ص۲۲۴ حاشیہ)
    ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! یہ آپ کا صریح جھوٹ اور دھوکہ ہے۔ کیا آپ نے قرآن شریف میں ’’وھو الذی یتوفّٰی کم باللیل‘‘ نہیں پڑھا۔ اس کے معنی موت کے کون عقلمند کر سکتا ہے؟ اسی قسم کی اور کئی آیات ہیں۔ جہاں موت کے معنی کرنے ناممکن ہیں۔
لڑی کی کیفیت :
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر