1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

کلمہ شہادت کی طرح ختم نبوت بھی ایمان کا جزو ہے

محمدابوبکرصدیق نے 'عقیدہ ختم نبوت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ ستمبر 28, 2014

  1. ‏ ستمبر 28, 2014 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    کلمہ شہادت کی طرح ختم نبوت بھی ایمان کا جزو ہے

    حضرت زید بن حارثؓ اپنے ایمان لانے کا ایک طویل اور دلچسپ واقعہ بیان فرماتے ہیں۔ آخر میں فرماتے ہیں کہ جب میں آنحضرت ﷺ کی خدمت میں آکر مسلمان ہوگیا تو میرا قبیلہ مجھے تلاش کرتا ہوا آپ ﷺ کی خدمت میں پہنچا اور مجھے آپ ﷺ کے پاس دیکھ کر کہا کہ اے زید اٹھو اور ہمارے ساتھ چلو ۔ میں نے جواب دیا کہ رسول اﷲ ﷺ کے بدلہ میں ساری دنیا کو کچھ نہیں سمجھتا اور نہ آپ ﷺ کے سوا کسی اور کا ارادہ رکھتا ہوں۔ پھر انہوں نے آنحضرت ﷺ سے خطاب کرکے کہا کہ اے! محمدﷺ ہم آپ کو اس لڑکے کے بدلہ میں بہت سے اموال دینے کے لئے تیار ہیں جو آپ ﷺ چاہیں طلب فرمائیں ہم ادا کردیں گے۔(مگر اس لڑکے کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے) آپﷺنے فرمایا :’’ اسئلکم ان تشھدوا ان لاالہ الااﷲ وانی خاتم الانبیاء ورسلہ وارسلہ معکم ‘‘ میں (آپ ﷺ) تم سے صرف ایک چیز مانگتا ہوں وہ یہ ہے کہ شہادت دو اس کی کہ اﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں انبیاء ورسل کا ختم کرنے والا ہوں۔ (اس اقرار وایمان کے بدلہ میں) زید کو تمہارے ساتھ کردوںگا۔
    (مستدرک حاکم ص ۲۱۴ ج ۳)
    اس حدیث میں آپ ﷺ نے عقیدہ ختم نبوت کو کلمہ شہادت کی طرح ایمان کا جزو قرار دیا ہے ۔ اس لئے الاشباہ والنظائر ص ۳۹۶ میں ہے:
    ’’اذا لم یعرف الرجل ان محمدﷺ آخرالانبیاء فلیس بمسلم لانہ من ضروریات۰‘‘جس شخص کویہ معلوم نہیں کہ آ پﷺ آخری نبی ہیں تو وہ مسلمان نہیں۔ غرض ایمان کے لئے کلمہ کی طرح ختم نبوت کا اقرار بھی ضروری ہے۔
    • Like Like x 2
  2. ‏ فروری 29, 2016 #2
    شفیق احمد

    شفیق احمد رکن ختم نبوت فورم

    یہ عقیدہ یقین کی حد تک جزو اسلام و ایمان ہے کہ اگر کوئی شخص کلمہ شہادت کی تصدیق کرتا ہے لیکن نبی کریم ﷺ کو آخری نبی تسلیم نہیں کرتا تو وہ پکا کافر اور مرتد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی ایک وجہ تو پوسٹ میں درج ہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا نام محمد ہی نہیں بلکہ عاقب بھی ہے جس کا مطلب آخری نبی ہے ، تو جب کوئی مسلمان کلمہ پڑھتا ہے تو کلمہ میں لفظ محمدرسول اللہ پر اس کے دل میں نبی کریم ﷺ کا دوسرا نام عاقب رسول اللہ ضرور نقش ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ایک مرتد جب کلمہ میں لفظ محمدرسول اللہ پڑھتا ہے تو اس کے دل میں عاقب رسول اللہ کی بجائے اپنے نبی کا نام بھی موجود ہوتا ہے جیسے قادیانی جب کلمہ پڑھتے ہیں تو محمد کے نام پر وہ اپنے نبی مرزا قادیانی کو بھی بروزی رنگ میں کلمہ میں موجود سمجھتے ہیں۔
    • Like Like x 1

اس صفحے کی تشہیر