• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

*اسلامی فتوحات عوام کے لیے رحمت الٰہی کی ایک نشانی ثابت ہوئی*

ہدایت اللہ فارس

رکن ختم نبوت فورم
ٹی ڈبلیو آرنلڈ (T. W. Arnold) لکھتے ہیں کہ اسلام کی آمد سے قبل ساسانی سلطنت کی رعایا، جو ایرانیوں پر مشتمل تھی، مختلف مذاہب اور فرقوں کی پیروی کرتی تھی جن میں زرتشتیت، قدیم فارسی عقائد، بدھ مت، مانویت اور دیگر مذاہب شامل تھے۔ جبکہ عرب اور سامی اقوام عیسائیت، یہودیت اور صابی مذہب پر کاربند تھیں۔
ایرانیوں اور عربوں کے ان تمام فرقوں کو ساسانی خاندان کی طرف سے وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا تھا کیونکہ ان کا مذہب اور مسلک ان پر حکومت کرنے والوں سے مختلف تھا۔
لیکن اسلامی فتوحات ان اقوام کے لیے رحمتِ الٰہی کی ایک نشانی ثابت ہوئی۔ ساسانی ریاست میں بسنے والے فارسیوں، ایرانیوں، عربوں اور سامی لوگوں نے مسلمان عرب فاتحین کا خیر مقدم کیا کیونکہ وہ ان کی ظلم و ناانصافی سے نجات کا ذریعہ اور ان کی خوشیوں کا سبب بنے۔
اس کے بعد ان میں سے اکثریت نے اسلام قبول کر لیا۔
(Preaching of Islam: 206)

لیون کیٹانی (Leone Caetani) نے بھی ذکر کیا ہے کہ ساسانی سلطنت کے زیادہ تر لوگوں نے اسلامی فتح کا خیر مقدم کیا کیونکہ یہ ان کے لیے ظالموں کی حکمرانی سے نجات اور انصاف کے قیام کا ذریعہ تھی۔
(Annali dell'Islam: 2/ 911)

(ہدایت اللہ فارس)
 
Top